۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
ناظر مہدی

حوزہ/ ہند حجۃ الاسلام مولانا ناظر مہدی محمدی نے آیت اللہ العظمی سید محمد صادق حسینی روحانی نے ایک تعزیتی پیغام جاری کرتے ہوئے تسلیت و تعزیت پیش کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ہند حجۃ الاسلام مولانا ناظر مہدی محمدی نے آیت اللہ العظمی سید محمد صادق حسینی روحانی نے ایک تعزیتی پیغام جاری کرتے ہوئے تسلیت و تعزیت پیش کی جس متن حسب ذیل ہے:

إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ

“إذا مات العالم ثُلم في الإسلام ثَلمة لا يسدّها شيء إلى يوم القيامة”

عالمِ ربانی اور فقیہ اہلبیت (ع) آیت الله العظمى سيد محمد صادق الحسینی روحانی (قدس سرہ) کی رحلت پر دکھ اور افسوس ہوا۔

اس بزرگوار اور جلیل القدر عالم دین نے اپنی ساری بابرکت عمر معارف اہلبیت (ع) کی ترویج، شاگردوں کی تربیت اور فقہ الصادق (ع) جیسے عمدہ اور شاہکار آثار کی تدوین میں گزار دی۔

حرم حضرت فاطمہ معصومہ سلام الله علیہا کے جوار میں اس عالم ربانی کی رحلت پر امام زمانہ (عجل)، دینی مدارس، مراجع تقلید، مرحوم کے عقیدتمندوں اور خاندانِ روحانی کی خدمت میں تسلیت و تعزیت عرض کرتے ہوئے بارگاہِ خداوندی میں مرحوم کے درجات میں بلندی، ان کے پاک و پاکیزہ اجداد کے ساتھ محشور ہونے اور تمام باز ماندگان کے لئے صبر جمیل اور اجر جزیل کا طالب ہوں۔

قابل ذکر ہے کہ مرحوم و مغفور آیت الله صادق روحانی نجف اشرف میں مرجع کبیر آیت الله العظمى خوئی علیہ الرحمہ کے شاگردوں میں سے تھے اور 41 جلدوں پر مشتمل کتاب "فقہ الصادق" مرحوم کی عظیم تصانیف میں شمار ہوتی ہے۔

آیۃ اللہ العظمی حاج آقائے سید محمد صادق الحسینی روحانی رحمۃ اللہ علیہ کا تعلق ایک عظیم شیعہ دینی اور علمی خانوادہ سے تھا، آپ کمسنی میں ہی علم و فقاہت کی منزلیں طے کرتے ہوئے محض 14 برس کی عمر میں درجہ اجتہاد پر فائز ہوئے۔ آپ کی پاکیزہ حیات دینی معارف کی ترویج، مکتب اہلبیت علیہم السلام کے دفاع اور تبلیغ میں بسر ہوئی۔ کئی نسلوں کو علوم اہلبیت علیہم السلام تدریس فرمایا اور آپ کی تحریریں خصوصاً ’’فقہ الصادق‘‘ نسلوں کی سعادت کے لئے چراغ ہدایت ہیں۔

ہم اس عظیم مصیبت پر حضرت ولی عصر امام زمانہ عجل الله تعالیٰ فرجہ الشریف، مراجع کرام، علمائے اعلام، حوزات علمیہ، بیت شریف اور تمام مومنین کی خدمت میں تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہوئے مرحوم و مغفور کی بلندی درجات کی دعا کرتے ہیں۔

ناظر مہدی محمدی

صدر جمعیت العلماء اثنا عشریہ کرگل (لداخ) ہند

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .